بنگلورو۔20؍دسمبر(ایس او نیوز) لینڈ اکویزیشن اتھارتی کے اسپیشل آفیسر بھیما نائک کے ڈرائیور راجیش گوڈا کی خود کشی کے کیس میں سی آئی ڈی نے بلاری کے رکن پارلیمان سری راملو کے گن میان کو گرفتار کرلیا ہے۔ کالے دھن کو سفید میں بدلنے کے سلسلے میں ہوئی گڑبڑھ کے بعد رمیش گوڈا نے ایک ڈیٹھ نوٹ لکھ کر خود کشی کرلی تھی، جس میں اس نے کئی لوگوں کے نام ظاہر کئے تھے۔اس معاملے کی جانچ کرتے ہوئے سی آئی ڈی نے آج سری راملو کے گن میان چن بسپا ہوسمنی کو گرفتار کرلیاہے اور اس سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔یاد رہے کہ رمیش گوڈا نے اپنی ڈیٹھ نوٹ میں الزام لگایاتھاکہ بھیما نائک نے سابق وزیر جناردھن ریڈی کی دختر کی شادی کیلئے سو کروڑ روپیوں کے پرانے نوٹ نئے نوٹوں میں تبدیل کروائے تھے۔